کرم(مانند نیوز) سیکٹری خوراک مشتاق احمد،ڈائریکٹر فوڈ ریحان گل خٹک اور ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرم گلاب گل نے شاہ فلور ملز کادورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے گندم،اور آٹے کے تقسیم کار، ڈیلرز کو سرکاری کوٹے کے تحت ریلیز ہونے والے آٹے کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔دریں اثناء انہوں نے سرکاری آٹے کی کوالٹی چیکنگ کے لئے نمونے لیکر لیبارٹری بھیجوائے گئے انہوں نے ملز انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نامزد آٹا ڈیلرز اور موبائل سیل پوائنٹس کو مقررہ نرخوں پر بروقت آٹے کی فراہمی یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کے اس خصوصی پیکچ سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کوتاہی قابل قبول نہیں کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے