کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے جمعہ کے روز سستابازار کوہاٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ٹی-ایم-او کوہاٹ نے سستابازار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ٹی-ایم-اے اور سی-این-ڈبلیو کوھاٹ کے افسران بھی موجود تھے۔