کوہاٹ (مانند نیوز)منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے ڈی اے کوہاٹ میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ سیمینار میں ڈیڈک چئیرمین و ایم پی اے کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور، ماہرین طب و نفسیات، علماء کرام، دانشوروں اور  طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے ضیاء اللہ خان بنگش کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال سے انسان مختلف قسم کی ذہنی اور نفسیاتی تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے لہذا نشے کی لعنت سے چھٹکارا آگاہی اور مل جل کر کام کرنے سے ممکن ہے۔  انہوں نے کہا کہ منشیات کے تدارک کیلئے جہد مسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی روک تھام اور نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی لی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک صحت مند اور پرامن معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو اور امن و محبت اور رواداری کی فضاء پروان نہ چڑھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے