سخاکوٹ(مانند نیوز)   جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی نے 24نومبر کوتلاش لوئردیر میں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کااعلان کردیا۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی24نومبر کوصبح 9بجے سابقہ سینٹر صاحبزادہ خالد جان کے رہائش گاہ پلوٹل ہاؤس سخاکوٹ سے جلوس کی شکل میں روانہ ہونگے۔موجود صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے۔عمران خان موجودہ دور کاعظیم فتنہ ہے۔انہوں نے نوجوان نسل کے خلاقیات بگاڑ دئے۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین صاحب منعقد ہواجس میں ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، صوبائی شوری کے ممبر فضل حق، تحصیل جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصور، سینئرنائب صدر وچیئرمین مولانا حبیب گل، تحصیل فنانس سیکرٹری عبدالوہاب، مولانا سمیع اللہ اور چیئرمین قاری سجادعلی حقانی سمیت کثیرتعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین صاحب، تحصیل جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصور اور سینئرنائب صدر وچیئرمین مولانا حبیب گل نے کہا کہ تبدیلی اور کرپشن سے پاک پاکستان کے نام پر ووٹ لینے والوں موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔وزیر اعلیٰ کے بھائی نے کرپشن کابازار گرم کر رکھا ہے صوبے میں کرپشن،بھتہ خوری عام ہے اور کرپشن حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کادورہ ملاکنڈ بری طرح ناکام رہا اور مین شاہراہیں بند کرنے سے عوام کوسخت ذہنی کوفت کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے جدوجہد کامقصد اللہ کی زمین پر اللہ کانظام قائم کرنا ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ضلع ملاکنڈ میں کسی قسم کے اختلافات نہیں تمام عہدہداراور کارکنان متحد ومتفق ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے