لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ محکمہ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے