راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے،مہنگائی30فیصد بڑھ گئی ہے،لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہی سکتے،خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی،7ماہ کی77وزراء کی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا،غلط فیصلہ انتشاربرپاکرسکتاہے،تباہ حال معیشت مزیدسنگین ہوسکتی ہے، ہرحکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے،زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے