لاہور(مانند نیوز ڈیسک)سٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10روز سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی 12اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔واضح رہے اداکار طارق ٹیڈی کے علاج کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے