کراچی (مانند نیوز ڈیسک)کراچی سے ایک اورسینئر نیب پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔ سپیشل نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے اپنا استعفیٰ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)آفتاب سلطان کو بھجوادیا ہے جبکہ استعفیٰ کی کاپی ڈی جی نیب کراچی کو بھی بھجوائی گئی۔ آرڈی کلہوڑو نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے پر مزید کام سرانجام نہیں دے سکتے اس لئے ان کااستعفیٰ منظور کیا جائے۔آر ڈی کلہوڑو کی جانب سے بھجوائے گئے استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ وہ 15نومبر سے مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ آرڈی کلہوڑو2010سے بطور نیب پراسیکیوٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے نیب کے دو پراسیکیوٹر بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے