پاراچنار (مانند نیوز)کرسچین کالونی پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مینارٹی کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک، اقلیتوں کیلئے رکن صوبائی اسمبلی نیلسن وزیر، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے ملک جیمس مسیح اور عیسائی برادری کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عیسائی برادری کے کئی سالوں سے تنخواہیں پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی کا مطالبہ کیا رہنماؤں نے کہا کہ کرسچین کالونی میں ایک کمرے میں چھ چھ خاندان رہ رہے ہیں اور مشکل ترین حالات میں زندگی کزار رہے ہیں ہندو کمیونٹی کے رہنما نرائن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کرم سمیت تمام قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کے عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی اقلیتوں کے رکن صوبائی اسمبلی نیلسن وزیر نے کھلی کچہری سے اپنے خطاب کرتے ہوئے مینارٹیز ایک اچھی رہائشی کالونی بنائے جائے گی اور مینارٹیز کے قبرستانوں کی چار دیواری بنائے جائے گی نیلسن وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کو سکالرشپ اور دیگر امداد کے علاؤہ سکیل ڈویلپمنٹ پروگرام بھی صدہ اور پاراچنار میں شروع کیا ہے اور آب نوشی کے مسلے کے حل کیلئے ٹیوب ویل کی منظوری دی اور یوتھ کیلئے نوجوان کیلئے دس کروڑ روپے رکھے ہیں اور کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کہا کہ آج کھلی کچہری تفصیل سے سنے ہیں اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور اے ڈی پی میں پندرہ ملین کا بجٹ اقلیتوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتی باشندے ملک وقوم اور علاقے کے لوگوں کی بہترین خدمت کررہے ہیں اور لوگ بھی ان کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کرسمس کے موقع پر سپورٹس گالا اور یوتھ کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے ڈومیسائل کا اجراء بہت بڑا مسلہ تھا جو کہ آج حل کردیا گیا اور قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کیلئے پہلا ڈومیسائل آج جاری کردیا گیا عیسائی برادری کے ایک رہنما حنان غوری کا کہنا تھا کہ وہ 1915 سے قبائلی اضلاع میں رہائش پذیر ہیں اور ڈومیسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ مختلف مسائل کا شکار تھے اور ڈومیسائل ملنے پر اقلیتوں میں جشن کا سماں ہے