پاراچنار (مانند نیوز)پاکستانی علاقے میں افغانیوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر قبضے اور تعمیرات پر جھڑپ میں دو بچوں اور فورسیز کے تین اہلکاروں سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے وفاقی وزیر ساجد طوری نے افغانستان کی جانب سے خرلاچی اور بوڑکی میں پاکستان کی کرم بارڈر کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت ہے۔ وفاقی وزیربرائے اورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری کے مطابق ضلع کرم میں پاکستانی علاقے بوڑکی خرلاچی باڈر پر افغانیوں کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جارہی تھی ضلع کرم کے پاکستانی باشندوں کی جانب سے اپنی زرعی اراضی میں افغانیوں کو سڑک بنانے سے منع کرنے کی کوشش کی گئی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا عمائیدین کی جانب سے کوششوں کے بعد فائربندی ہوگئی تاہم چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ قبضے کی کوشش اور تعمیر شروع کی گئی جس دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئیں اور افغانستان سے بوڑکی خرلاچی اور شنگک سمیت مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو ماٹر توپوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں دو بچوں اور فورسیز کے تین اہلکاروں سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں افغان علاقے میں زخمی ہونے والے تین افراد بھی شامل ہیں ساجد طوری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خرلاچی اور بوڑکی کی مقام پر کرم بارڈر کی مسلسل خلاف ورزی، جارحیت اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کرم کی عوام اور پاک فوج اپنی سرزمین کی حفاظت اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ جارحیت اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان ہمیشہ افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان برادر ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام حل طلب مسائل سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل ہو۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ سرحد کے دونوں پار رہنے والے لوگوں کے درمیان زمینی تنازعات کو دو طرفہ جرگہ اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زمین کے تنازع پر افغان حکومت سے پہلے ہی جرگے اور مذاکرات کیے ہیں اور مزید مذاکرات کی ضرورت ہے اور سرحد پار کے لوگ خرلاچی اور بوڑکی کی پاکستانی زمینوں پر قبضے کی ناکام کوشش نہ کریں۔