اسلام آباد(نمائندہ مانند)ایف ایف سی میں سرمایہ کاری کی آگاہی کے لئے سیشن کا انعقاد۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایف ایف سی ملازمین کے لیے کمپنی کے ہیڈ آفس، سونا ٹاور راولپنڈی میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

محترمہ رائدہ لطیف، چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر نے باہمی مفادات کے مختلف پہلوؤں جیسے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، مالیاتی مصنوعات، اور بجٹ، بچت، قرض کے انتظام، مالیاتی مذاکرات، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے رویوں کا احاطہ کرتے ہوئے سیشن میں مختلف زاویوں کو زیر بحث لایا ۔ انہوں نے شرکاء کو ملازمین کی طرف سے کمپنی کے حصص کے لین دین پر PSX کے لازمی انکشاف کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر (ر) عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری)  اور محترمہ رائدہ لطیف نے ایک دوسرے کو متعلقہ شیلڈز بھی پیش کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے