نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں برف کے غیرمعمولی طوفان سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ریاست کے مغربی علاقے برف کے شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ اب تک 6 فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث سڑکیں اورگلیوں میں برف کی تہہ جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ نیویارک کے گورنرکے مطابق برفانی طوفان میں پھنس جانے والے ڈھائی سو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثرہونے سے متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام نے لوگوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے