بٹ خیلہ (مانند نیوز)جماعت اسلامی کی مرکزی امیر سراج الحق 22 نومبر کو ملاکنڈ ڈویژن  کی سطح پر لویہ جرگہ سے خطاب کریں گے جس میں تمام سیاسی جماعتوں،کاروباری حلقوں اوربلدیاتی نمائندے شرکت کریں گے تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ میں شامل سیاسی جماعتیں لویہ جرگہ میں بھرپور شمولیت اور جرگہ کی میزبانی کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہاب حسین، پیپلز پارٹی کے طارق خان، عوامی نیشنل پارٹی کے جہان بادشاہ، مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر علی محمد، رابطہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا جاوید،کیو ڈبلیو پی کے حاجی نیک محمد، پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ، ملاکنڈ چیمبر اف کامرس کے شیر عالم، بلدیاتی نمائندوں امیر اکبر، گلفوالرحمان، طارق حسین وغیرہ نے جرگہ میں بھرشمولیت کا اور ملاکنڈ کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کے لیے ہر قسم قربانی دینے کا اعلان کردیا، شاہ راز خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت کو آئندہ تیس سال تک برقرار رکھنے کے لیے 22 نومبر کو تڑون شادی بٹ خیلہ میں ملاکنڈ ڈوڈویژن کے لویہ جرگہ کومنعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، سابق منتخب ممبران و سنیٹرز اور کاروباری حلقوں سمیت ہر طبقہ فکر کی نمائندگی موجود ہوگی اور جرگہ میں عوامی مسائل کے حل اورامن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن گزشتہ دس پندرہ سال سے مختلف قدرتی افات اور حادثات کی زد میں رہا ہے جس سے یہاں کے عوام کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے اس لیے حکمران پہلے یہاں کے پسماندگی کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں موجودہ حالات میں یہاں کی عوام کسی قسم کی ٹیکس برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے صوبائی اورمرکزی حکومتیں یہاں ٹیکس کی نفاذ کی کوشش نہ کریں ورنہ یہاں کے عوام اور سیاسی جماعتیں اس کے خلاف شدید مزاحمت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے