کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان اللہ سکنہ کالج ٹاؤن کے قبضے سے 6025 گرام چرس اور 300 گرام خطرناک نشہ آئس برآمدکرلیا۔پکڑا جانیوالا ملزم اندرون شہر اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا۔کارروائی میں منشیات کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کامیاب کارروائی کے نتیجے میں زیر حراست منشیات فروش کو عدالت کے سامنے پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔