سوات(مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ شہر کے قریب دریائے سوات کے کنارے پر زیر تعمیر واکنگ ٹریک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن ایریگیشن بختیار خان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر واکنگ ٹریک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام میں پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پرچیئرمین ڈیڈیک سوات کو بتایا گیا کہ واکنگ ٹریک پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ وقت پر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔ دورے کے موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات نے متعلقہ حکام، ٹھیکیدار اور سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا اسلئے پی سی ون کے مطابق منصوبے کو مکمل کیا جائے۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واکنگ ٹریک خوبصورت ڈیزائن میں بنایا جائے گا جو محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہم سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور خطیر رقم  سے حفاظتی پشتوں سمیت واکنگ ٹریک بنانا یہا ں کے عوام اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سوات میں ٹوارزم کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت اقدامات ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے