وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے عوام میں آگاہی مہم کے سلسلے میں نقلی مشقوں(simulation Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔اس (Simulation Exercises) نقلی مشقوں کی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ اور قبائلی عمائدین کے علاوہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔نقلی مشقوں کے ذریعے عوام میں پاکستان ریڈکریسنٹ اور ریسکیو 1122 سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا مقصود تھا،ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے آفیسر سردار علی وزیر نے بتایا کہ نقلی مشقوں کے ذریعے عوام کو آگاہ کرنا تھا کہ کسی حادثہ یا دھماکہ کے دوران زخمیوں کو کیسے ابتدائی طبی امداد دی جائے گی اور ریسکیو 1122 کو حادثہ یا دھماکہ سے کیسے آگاہ کیا جائے گا،سرداعلی نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے عوام میں آگاہی اور شعور پیدا ہوتی ہے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس وانا آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرے گی، تاکہ عوام میں ریسکیو 1122 کے سلسلے میں آگاہی اور شعور پیدا ہو۔