اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعے اور ہفتے کو دونوں اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ استعفوں سے ملک بھر میں 567 سیٹیں خالی ہوں گی، سندھ، بلوچستان میں ہمارے اراکین اسمبلی استعفے جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں انتخابات کروانا ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دو تین دن میں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق آئینی آپشنز کا جائزہ لینے کے لیے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جمعے کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے