اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے