اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے، پولنگ سٹیشن ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرافٹ کئے گئے ہیں، ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1200 رکھی گئی۔انتخابی شیڈول جاری ہونے پر ڈرافٹ پولنگ سکیم ڈی آر اوز کے حوالے کی جائے گی، سیلاب کے باعث سکولز کی متبادل سرکاری عمارتوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو بھی خط لکھ کر پولنگ سٹیشنز کی ڈرافٹ فہرستیں، پولیس اور ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز سے متعلق متعلقہ اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے، حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے