لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اگرعدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہوجائے گا۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔