لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآ گئی   جس کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوید کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہو سکا، تاہم اس کے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبرعلی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 138 فون نمبرز اور ایک ہزار 869 کالز کا ریکارڈ مل گیا ہے، جبکہ اس فون سے 337 ایس ایم ایس اور 1956 تصاویر بھی ملی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نوید کے موبائل سے 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوزبھی ملی ہیں اور فون کی تمام آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے