واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید سکتا ہے۔امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ روسی پٹرولیم مصنوعات پر پرائس کیپ (قیمتوں کی حد)پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پاکستان روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خرید سکتا ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ان رعایت سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے جو امریکا نے دیگر ممالک کو روس سے تیل خریدنے کے لئے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، حتی کہ ان ممالک کو بھی جنہوں نے قیمتوں کی حد (پرائس کیپ)پر باضابطہ طور پر دستخط نہیں کئے تاکہ وہ دوسرے ممالک کے بجائے بعض صورتوں میں روس سے بڑی رعایت پر تیل خرید سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے