پبی (مانند نیوز) تھانہ اکبرپورہ پولیس نے اکبرپورہ کے رہائشیوں کو مردار گوشت کھانے سے بچا لیا۔مردار بھینس کا گوشت لے جانے والے 03 قصائی رنگے ہاتھوں گرفتار۔02 موٹرسائیکل رکشے اور دوسرے آوزار برآمد کئے ہدایت شاہ خان ایس ایچ او اکبر پورہ معمول کے گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ سروس روڈ نزد جبہ دواد زئی ایک مردہ بھینس پڑی ہوئی تھی جیسے  چند افراد بھینس کے ٹکڑے کرکے بوریوں میں بند کر رہے ہیں۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔جہاں پر 03 قصائی مردار بھینس کے ٹکڑے کر رہے تھے۔تینوں کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان علی زئی ولد خاصدار،گلو خان اور اکبر خان پسران متو خان کا تعلق افغانستان سے ہے جوکہ بڈھنی پشاور میں رہائش پذیر ہے۔ملزمان کے قبضے سے گوشت لے جانے کیلئے لائے گئے 02 موٹرسائیکل رکشے اور گوشت کاٹنے کے چھریاں اور کلہاڑیاں بطور ثبوت قبضہ پولیس کئے گئے۔ملزمان کے مطابق وہ یہ مردار گوشت بازار میں لے جاکر بیچنے والے تھے لیکن اْس سے پہلے گرفتار ہو گئے۔ملزمان کو تھانہ اکبر پورہ منتقل کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے