اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے، دورہ کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔صدر یو اے ای نے جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آنے کی یقین دہانی کروائی۔