پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بیگناہ قیمی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اور صوبہ کے عوام سمیت پوری قوم اس اندوہناک واقعہ پر گہرے غم کا شکار ہے۔ گورنر حاجی غلام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس لائینز پہنچ گئے اور وہاں پر جاری امدادی اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ریاض محسود اور سی سی پی او اعجاز خان نے گورنر کو امدادی اور ریسکیو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا جس پر گورنر نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے سمیت تمام ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی ہدایت بھی کی۔ پولیس لائینزکے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ہسپتال میں دھماکہ کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں۔انہوں نے کہا کوئی بھی مذہب عبادت میں مصروف انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں۔پاکستان، اسلام اورانسانیت کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنرحاجی غلام علی نے کہاکہ صوبے میں پولیس قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے تحاشا جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ گورنر نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے اس ناقابل برداشت نقصان پرصبرجمیل کی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے