پشاور(مانند نیوز)پولیس لائن پشاور میں ہونے والے دھماکے کے پیش نظر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ اعلان کیا جس پر منگل کے روز خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے۔اس سلسلے میں پشاور بھر میں شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ مساجد میں بھی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔