گجرات(مانند نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا، پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور انکے بیٹے مونس الٰہی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، صرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود ہیں، یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے کس مقدمہ میں اور کیوں چھاپہ مارا۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے موقف دینے سے انکار کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے