اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے مختلف ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شناختی کارڈ کی سکیننگ سے آٹا فراہمی تک کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے آٹے کے وزن کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے حصول کے لئے آئے ہوئے خواتین حضرات سیسہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے آٹے کے حصول کے لئے تشریف لائے ہوئے شہریوں سے خطاب کیا اور ان کو یقین دلایا کہ فری آٹا باقاعدہ سکیننگ کے بعد تمام مستحقین کو ملے گا اور اس عمل سے ذیادہ سے ذیادہ لوگ مستفید ہونگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے جملہ شہریوں کو یقین دلایا کہ ضلع بھر میں شہریوں کو منظم اور باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے