پشاور( مانند نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور زندگی کی تمام تر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے دفتر میں پاکستان ڈیسبل فاونڈیشن کراچی کے زیراہتمام مردان میں پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کی تعاون سے بصارت سے محروم غریب مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے پاکستان ڈیسبل فاونڈیشن کراچی کے شیر نبی خان، پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کے صدر عبدالاکبیر خان، سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او محمد عارف، نائبرہوڈ باغ ارم کے چئیر مین قاری جنید،پبلک سیفٹی کمیشن مردان کے سابق چئیر مین حاجی عبدالعزیز اور لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس نے بھی خطاب کی،حمایت مایار نے خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ ہر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ کسی ایک جسمانی معذوری کی وجہ سے انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، ان کے اندر مخفی صلاحیتوں کو نکھارکر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق و لاچارخصوصی افراد جو احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم ہے ان کو شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا تاکہ اس پروگرام کے تحت معاشرے کے دیگر پسے ہوئے طبقات کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد بھی مستفید ہوسکے، حمایت مایار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بصارت سے محروم افراد کو یکساں تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کے صدر عبدالاکبیر خان نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایف ملک بھر میں بصارت سے محروم افراد کی محرومیوں کے ازالے کیلئے دن رات کوشاں ہے،انہوں نے مخیر حضرات کو چاہئے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خیال رکھے اور اپنے عطیات، خیرات اور صداقات ضرورت مندوں کو پہنچانے اور یتیموں کی کفالت اور بہترین شہری بنانے کیلئے پی ڈی ایف کا ساتھ دیں۔کبیر خان نے کہا کہ کہا کہ ہماری تنظیم بصارت سے محروم افرا کے لیے کوشاں ہے اور اب تک لاتعداد خاندانوں کی مالی مدد کرچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے