ایبٹ آباد (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 525 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ماہ مارچ میں 35884 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16165 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز19194تھیں۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ مارچ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 525 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں. ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر35884 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16165 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ مارچ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 25سیکنڈ میں 490 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 44 میڈیکل ایمرجنسی کے423 آگ لگنے کے05 دیگرہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 44واقعات رونما ہوئے۔ان تمام واقعات کے دوران 14افراد جاں بحق ہوئے۔ان ایمرجنسی واقعات میں کل 525 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 490 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا.ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں ماہ مارچ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 89ایمرجنسی کال پر88 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کی خدمات سرانجام دی۔۔جن میں 01ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 88 ایمرجنسیز اندرون ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔