شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں مفت آٹا پوائنٹس پرآٹا ڈیلرز کا راج ووٹر لسٹ سے شناختی کارڈ نمبر پر دوسروں کے سینکڑوں کی تعداد میں آٹے کی بوریا لے اڑے۔ الپوری حیات آباد اور مضافاتی علاقوں کے مفت آٹا پوائنٹس پر ڈیلرز کی من مانیاں عروج پر،ملز سے فراہم کردہ ناقص آٹے کی تقسیم کار پر عوامی حلقے پریشان جبکہ دوسری طرف آٹا ڈیلرز کی جانب سے مستحقین کے شناختی کارڈز پر آٹا نکلوانے کے بعد عوام مزید پریشان ہوگئے۔مستحقین روزے کے حال میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے تو باری آئی تو سسٹم میں پہلے ہی سے انٹری موجود تھی کہ انہوں نے آٹا لیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی دفعہ آٹا کے لیے آئے ہیں تو کس نے ان کا آٹا لیا۔سینکڑوں مستحقین سارا دن انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹ گئے،ڈیلرز کو دہائیاں انتظامیہ سے پشت پناہی کے بجائے آٹا ڈیلرز کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ جبکہ حکومت سے آٹے کے نام پر دئے جانے والے چوکر نما آٹے کا معیار بہتر بنانے کی اپیل کی۔مستحقین نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو شدید بارش اورروزے کے باوجودسارا دن لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کیا جب باری آئی تو وہ کہتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر آٹا لے چکے ہیں تو کس نے آٹا لیا ہم تو گھر میں تھے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے