شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیدوار نوراللہ کے گالم گلوچ اور کار سرکار میں مداخلت کے خلاف سرکاری ملازمین یکجا۔ نوراللہ کو معافی کیلئے6 اپریل تک ڈیڈ لائن دے دی۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ گالم گلوچ یا ایسے واقعات اور کار سرکار میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔6 اپریل کے بعد تمام سرکاری محکموں میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نوراللہ پر عائد ہوگی۔ دیگر اپشن بھی زیر غور ہیں۔ آل پاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن کا شانگلہ پریس کلب الپوری میں ہنگامی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خضر حیات،ایپکاشانگلہ کے جنرل سیکرٹری حضرت عثمان، کمپیوٹر آپریٹر شانگلہ کے صدر شاہ خالد سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران اور سرکاری ملازمین نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنظیمیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیدوار اور بلدیاتی چیئرمین نوراللہ کے خلاف یکجا ہے۔ سرکاری ملازم سے گالی گلوچ پر معافی کیلئے 6 اپریل تک ڈیڈ لائن دے۔6 اپریل کے بعد تمام سرکاری محکموں میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نوراللہ پر عائد ہوگی۔نوراللہ نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ملازمین کو گالی گلوچ دیں اور وہ الفاظ استعمال کئے جو ناقابل برداشت ہے۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سرکاری ملازمین کی عزت نفس مجروح کرے یا ان کو دفتر میں گالی گلوچ کریں ایسے واقعات سے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں جس کی کبھی ادارے اجازت نہیں دیں گے سرکاری ملازمین اس وقت یکجا ہے اور نور اللہ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہیں اس کے بعد قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور دیگر اپشن بھی زیر غور ہیں۔جماعت اسلامی مہذب اور ڈسپلین پر فُل جماعت ہیں اس کے رکن پر ایسے نامناسب الفاظ کا استعمال ان کو زیب نہیں دیتے،سیراج الحق اور جماعت اسلامی کے دیگر اراکین نوراللہ کے خلاف ایکشن لیں۔ان ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ ہم سب کا علاقہ ہیں،نہیں چاہتے کہ حالات قابو سے باہر ہو۔نور اللہ پختون روایات کے مطابق آکر معافی تلافی کریں۔سرکاری ملازمین کسی کے ذاتی نوکر نہیں،قانون کے مطابق خدمات فراہم کرینگے نہ کہ کسی کے دباؤ میں۔ پریس کانفرنس میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے ساتھی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یاد رہے کہ واقع گزشتہ ہفتے مفت آٹا کے پوائنٹس کی تعداد پر ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ہوا تھا جس کے بعد جماعت اسلامی نے پورن اور ڈھیرئی میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے تھے جسمیں بلدیاتی نمائندوں نے واقعے کو عوامی نمائندوں کی تذلیل کا رنگ دے کر پیش کیا تھا۔۔