سوات (مانند نیوز ) سوات پریس کلب میں جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سوات پریس کلب شیرین زادہ منعقد ہوا، اجلاس میں پریس کلب کو درپیش مسائل اور بعض ممبران کو نوٹس جاری کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کے ردعمل پر تفصیلی بحث کی گئی، اس موقع پر حضرت بلال ماما جی، شیرین زادہ، حضرت علی باچہ، غفور خان عادل، محمد حیات چمن، سلیم اطہر، ناصر عالم، رشید احمد، شفیع اللہ، عصمت علی اخون، جاوید اقبال میر خانخیل، عدنان باچہ، افتخارعلی، عمر فاروق، شہزاد نوید، نیاز احمد خان اور دیگر نے کہا کہ سوات پریس کلب کے ممبر فیاض ظفر اور دیگر کو آئینی نوٹس دینے بارے تفصیلی بحث کی اور اس کو قانونی قرار دیکر فیاض ظفر کے طرف سے نوٹس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، تمام ممبران نے اس موقع پر کہا کہ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے اور متفقہ طور پر موجودہ آئین کو تمام ممبران نے منظور کیا ہے اس پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،پریس کلب کے طرف سے تمام اقدامات آئین کی مطابق اٹھائیں گئے ہیں اور اس پر عمل درآمد کرنا تمام ممبران پر لاگو ہوتا ہے،پریس کلب کے طرف سے جن ممبران کو نوٹس دیا گیا ہے وہ آئینی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے اس میں کسی بھی ممبر یا عہدیدار کی ذاتی کردار نہیں ہے پریس کلب کسی بھی ممبر کو رپورٹ کے حوالے سے نہ تو منع کرتا ہے اور نہ ہی کسی رپورٹ پر مجبور کرتا ہے، تمام صحافی اپنے صلاحیتوں کے مطابق آزادانہ روپورٹنگ کرتے ہیں لیکن بعض لوگ نوٹس کو اپنے شہرت اور خصوصی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے، پریس کلب نے ماضی میں بھی کئی صحافیوں کوآئین کے مطابق شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے اور اس پر عمل درآمد ہوا ہے اور مشترکہ طور پر اس پر فیصلے ہوچکے ہیں، کسی بھی ممبر کو نوٹس دینا پریس کلب کا اندورونی مسئلہ ہوتا ہے اس پر کسی غیر ممبر سیاسی جماعت یا کوئی اور تبصرہ و تنقید نہیں کرسکتا تمام صحافی ایک خاندان کے مانند ہے ان میں اختلاف جمہوری عمل کا حصہ ہے پریس کلب کے ممبران عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پریس کلب اندرونی مسئلوں میں دخل اندازی سے گریز کریں پریس کلب ہر قسم کی پوسٹ، تبصرہ اور دیگر مواد پر باریک بینی سے دیکھتے ہیں جو کوئی بھی پریس کلب کے خلاف ہتھک امیز حرکت کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف پاکستان کے آئین کیمطابق قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔اجلاس دعا ئیں خیر پر اختتام پذیر ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے