پشاور(مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے چار قومی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 سے حاجی غلام احمد بلور، این اے 30 سے سید عاقل شاہ، این اے 29 سے ارباب زین جبکہ این اے 28 سے ثاقب اللہ خان چمکنی امیدوار ہوں گے۔اسی طرح سوات کے صوبائی حلقے پی کے 5 (پی کے 6) سے شیر شاہ خان، پی کے 6 (پی کے 5) سے عاصم خان اور مردان کے حلقہ پی کے 54 (پی کے 57) سے شیر افغان خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے دیگر بورڈ اراکین کی مشاورت سے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔