پشاور(مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو1122 نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی۔جاری تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین، بچہ اور بزرگ شامل ہیں۔چھت گرنے کے واقعات پشاور،سوات اور باجوڑمیں پیش آئے۔