پشاور(مانند نیوز ڈیسک) وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 1444ھ مطابق 2023 ء کے نتائج کا اعلان نے کر دیا۔ نتائج کا اعلان وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صدر شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمدطیب طاہری دامت برکاتہم العالیہ کے زیر صدارت مولانا مفتی اکمل محمد سعید ادینوی ناظم اعلی وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان نے 12 رمضان المبارک 1444 ھ 3 اپریل 2023 ء بروزپیر جامعة الامام محمد طاہر دارالقرآن پنج پیرصوابی میں کیا۔ سالانہ امتحانات کے کامیابی کا تناسب 85.14 فیصد رہا۔