پشاور( مانند نیوز) وائس چانسلر نے کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کا افتتاح کردیا کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (کے ایم یو آئی ایچ ایس) ہزارہ کیمپس کی باضابطہ افتتاحی تقریب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلرکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد ایبٹ آبادنے اس موقع پر بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ ڈائریکٹر کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباداور باخ کرسچن ہسپتال قلندرآباد سے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کے ایم یو آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی جس میں ادارے کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف پروگراموں، اس کے قیام سے لے کر اب تک کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سامعین کو آئی ایچ ایس کی طرف سے مختلف اداروں کے ساتھ دستخط کیے گئے مختلف مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔تقریب کے دوران کے ایم یو اورباخ کرسچن ہسپتال (بی سی ایچ) قلندر آباد کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے جس پر پروفیسرڈاکٹر ضیاء الحق وائس چانسلر کے ایم یو اور ڈاکٹر لیوک ڈائریکٹر بی سی ایچ نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کئے۔ ایم او یو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے علمی اور تحقیقی وسائل کو بروئے کار لائیں گے جبکہ کے ایم یو بطور میڈیکل انسٹی ٹیوشن طلباء کو علم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا اور بی سی ایچ طلباء کو مختلف شعبوں میں تدریسی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔دریں اثناء اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر داکٹر ضیاء الحق نے ڈاکٹر سعدیہ فاطمہ ڈائریکٹر آئی ایچ ایس ہزارہ کیمپس اور ان کی موثر ٹیم کو کیمپس کی ترقی اور کم سے کم وقت میں مختلف پروگراموں کی کلاسز شروع کرنے میں انتھک کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے بھرپور تعاون اور تعاون کی پیشکش کی۔ پروفیسرڈاکٹر محمد اکبرپرنسپل ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی جانب سے مختلف پروگراموں کے لیے مقامی طلبہ کے لیے کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے ایک تجویز کے جواب میں وی سی نے حاضرین کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو قانون کی روشنی میں یقینی بنانے کے لیے اپنے ا پنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔قبل ازیں وی سی کے ایم یو نے کیمپس کے سبزہ زار میں پودالگاکر کیمپس میں شجرکاری مہم کاآغازکیا۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور سب نے انسٹی ٹیوٹ کے پروگراموں اور خدمات کے معیار کو سراہتے ہوئے اس نوزائیدہ ادارے کی تعمیروترقی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔#