بریکوٹ(مانند نیوز )ملاکنڈ ڈویژن میں گذشتہ ماہ سے شروع ہونے والی بارشو ں سے فصلوں اور باغات کو شدید متاثر ہونے کا قوی امکان،زرعی ماہرین کے مطابق اگر بارشوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک مزید جاری رہا تو فصلیں اور باغات مختلف امراض میں مبتلا ہو کر پیداوار نہ ہونے کے برابر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں گذشتہ ماہ سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں پر تیار فصلیں جن میں گندم،لہسن،پیاز وغیرہ ہیں کو بارشو ں نے تباہی کے دھانے پر پہنچادئیے ہیں اسی طرح باغات کا بھی یہی صورت حال ہے۔ماہر زراعت ڈاکٹر عرفان شاہ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں بارشوں کی وجہ سے موسم سرد ہو چکاہے اور اس سردی کی وجہ سے فصلوں اور باغات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ابھی تک فصلیں اور باغات مکمل طور پر متاثر نہ ہوئے اگر بارشوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک مزید جاری رہا تو پیداوار میں 75فی صد کمی آئے گی۔اس کے علاوہ اگر اچانک بادل گئے اور سورج کی روشنی ان فصلوں پر لگی تو بھی فصلیں مختلف بیماریوں کی زد میں آسکتے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی آسکتی ہے۔اس وقت ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کسان اور زمینداروں کی اربوں روپوں کے فصلیں اور باغات تباہی کے نشانے پر ہے اور اربوں روپے نقصان ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔اگر ان تیار فصلوں اور باغات کے پیداوار میں کمی آئی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مزید تکلیف دہ ہو جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے