ضلع ٹانک (نمائندہ مانند ) اسلامک ریلیف پاکستان کے تحت ٹانک کے سیلاب متاثرین کے لئے فوڈ پیکج، این ایف آئی و شیلٹر سامان، معذروں کی ویلچئیر اور رمضان فوڈ پیکج میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور خرد برد کی خبریں گردش کررہی ہے، زرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے سیکرٹریٹ میں یہ تمام تر کالا دھند بازار سرگرم عمل ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ریلیف پاکستان ضلع ٹانک کے کوآرڈینیٹر اور سپروائزر اصل رسوخ اور کچھ لو کچھ دو کے تحت ان تمام تر کرپشن اور غبن میں ملوث ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب کے لئے اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے آئے ہوئے فوڈ پیکج، این ایف آئی و شیلٹر کے سامان کو رات کی تاریکی میں چوری اور غبن کیا جاتا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معذروں کے لئے اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے دیئے گئے ویلچئیرز کو بھی کچھ لو کچھ دو کے تحت اور اصل رسوخ کی نظر کیا گیا ہے۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹانک کی غریب عوام کیلئے رمضان پیکج کے پورے پورے ٹرک کو بیچا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق ان تمام تر پیکجز میں اشیائے خورد و نوش کے بہت سے آئٹم شامل ہیں جن میں چاول، گھی، آٹا، دال، مصالحہ، جوس کے کاٹن، کجھور و دیگر نایاب چیزیں شامل ہیں۔ جبکہ اسکے ساتھ ساتھ نان فوڈ آئیٹم میں فوم، کمبل، رضائیاں، تکیے، مردانہ و زمانہ اور بچوں کے ریڈیمیٹ سوٹ و چپل جوتے و کیچن سیٹ شامل ہیں۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معذوروں کے لئے اسلامک ریلیف کی طرف سے ویل چیئرز اور دیگر سہارا دینے والا سامان بھی شامل ہیں، جو کہ تاریخی کرپشن کی نظر فہرست ہو چکی ہیں۔ ٹانک کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب میں اسلامک ریلیف کی طرف سے جو ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا ان میں سے 80 پرسنٹ سے زائد افراد ان تمام تر امدادی سامان اور پیکج سے محروم ہیں، جبکہ کورڈینیٹر اور سپروائزر رات کی تاریکی میں غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں، اور غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر ٹانک اور اسلامک ریلیف پاکستان سے اس خرد برد اور چوری کے خلاف فوری نوٹس لینے اور انکوئری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔