بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنماؤں صفدر باغی اور مزدور رہنما گل زمین نے باہمی ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں پارٹی کی جلدتنظیم سازی کے فیصلے پر اتفاق کیا ہے تاکہ پارٹی منظم اور فعال ہوکر الیکشن میں حصہ لے اوربھر پور کامیابی حا صل کی جاسکے صفدر با غی کی رہائش گا ہ پشاور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں لیگی رہنما وئں نے خیبر پختونخوا کو گندم کے کوٹے میں اضا فے اور آٹے کی کوالٹی کی بہتری کیلئے عنقریب مرکزی جنرل سیکر ٹری وفاقی وزیر پیدا وار طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیاانھوں نے کمر توڑ مہنگائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سابق تبدیلی سرکار کی سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس سخت صورت حال میں موجودہ اتحادی حکومت نے مفت آٹا سکیم کے ذریعے غریبوں اور کم آمد نی والوں کی مشکلات کم کی ہیں انھوں نے چوہدری شجاعت حسین چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاملاقات میں پارٹی ورکرز بھی موجودتھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے