پشاور(مانند نیوز)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کی جانب سے تاریخی مسجد قاسم علی خان میں دی جانے والی افطار دسترخوان کا جائزہ لیا اور وہاں مستحق افراد کے ساتھ مل کر افطار میں حصہ لیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری تنظیم تاجران خیبرپختونخوا شکیل احمد صراف سمیت دیگر تاجر برادی و مختلف بازاروں کے صدور نے بھی معاون خصوصی کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔مسجد قاسم علی خان انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ حمود الرحمن نے تمام متعلقہ حکام کو فلاحی و تنظیمی امور بارے بھی بریف کیا۔معاون خصوصی برائے محنت ملک مہر الٰہی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ تاریخی مسجد قاسم علی خان میں تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کی جانب سے انتہائی بہترین نظم و ضبط کے ساتھ چار سو سے زائد افراد روزہ افطار کرتے ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے اس کار خیر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتی رہے گی تاکہ یہاں پر کوئی بھوکا نہ سوئے،تاریخی مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ ہر سال ماہ رمضان میں ہر خاص و عام کیلئے بہترین طریقے سے افطار دسترخوان کا اہتمام کرتی ہے، جو قابل تعریف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے