پبی (مانند نیوز) تھانہ پبی پولیس نے دوران ناکہ بندی سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم گرفتارمقدمہ درج کیاڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں سرتاج خان اے ایس آئی نے ڈاگئی کے مقام پر نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کی تھی۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر موٹرکار سے ایک عدد پستول اور 1270 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزم حامد ولد شمشاد ساکن علی بیگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا.