پبی (مانند نیوز) راشد شہید فاونڈیشن کے زیر انتظام میاں محمد سریر شہید میموریل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل سرجن ڈاکٹر شھزاد، جنرل فزیشن ڈاکٹر منصور اور جنرل فزیشن ڈاکٹر سمیع نے اپنے ٹیم کے ہمراہ صبح سے لیکر شام تک مریضوں کا معائنہ کیا۔ 400 خواتین اور مرد مریض اس کیمپ سے مستفید ہوئے ڈاکٹر وں نے 400 مر یضوں کوطبی سہو لیات فرا ہم کئے اور ان کو فری ادویات بھی دیئے فاؤ نڈیشنکے ممبران میاں سلمان صفدر اور تنویر خد مت کے لئے مو جودتھے راشد شہید فاونڈیشن کے چیئر مین میاں افتحار حسین نے فری میڈکل کیمپ کا معا ئنہ کیااور کیمپ میں مر یضوں کو دی جا نی والی سہو لیات اور ادویات کا جا ئزہ لیا راشد شہید فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کیلئے علاج و معالجہ بہت مشکل ہوگیا ہے، ادویات کی قیمتیں ا?سمان سے باتیں کررہی ہے جس سے غریب لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی محدود وسائل میں لوگوں کو مفت معائنے کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کررہے ہیں اور دوستوں کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔