تخت بھائی (مانند نیوز) تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی تخت بھائی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او خائستہ خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے تخت بھائی میں منگل کے روز عوامی میلے میں جعلی کرنسی تبدیل کرنے والے دو ملزمان نوید جان ولد نثار محمد اور ساجد ولد مجید خان ساکنان شاخ نمبر 6 ضلع چارسدہ کو پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے جعلی پاکستانی کرنسی کے نوٹ مبلغ 80ہزار روپے برآمد کرکے تھانہ تخت بھائی منتقل کی گیا جہاں پر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔