پبی (مانند نیوز )ایک ہفتے قبل ڈاگبیسو پبی میں ہونے والے نوجوان کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔دوستی کا بار بار کہنے سے تنگ آکر مقتول سے جان چْھڑوانے کیلئے قتل کیا۔ملزم کااعتراف جرم۔آلہ قتل برآمد کیاایک ہفتہ قبل سبز علی ساکن ڈاگبیسود نے رات دیر پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اْس کا اکلوتا بیٹا عثمان عمر 22 سال شام کو گھر سے نکلا ہے لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔پولیس اور ورثاء نے مقتول کی تلاش شروع کی۔صبح ڈاگبیسود ارہٹ کورونہ کے قریب کھیتوں سے نوجوان کی قتل شدہ لاش ملی۔جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے موقع سے شواہد کو محفوظ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود نے نوجوان کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے گلشید خان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں حنیف خان ایس ایچ او پبی پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔مقتول کے دوستوں،رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا گیا۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری ساتھ میں طرح استفادہ حاصل کیا گیا۔موجود شواہد اور پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت تفتیشی ٹیم نے قلیل وقت میں ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ملزم فہیم اللہ ولد اعظیم اللہ ساکن ڈاگبیسود کو گرفتار کر لیا گیا۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ہروقت مجھے دوستی کرنے کا کہتا جس سے میں تنگ آ چکا تھا اس لئے اْس سے جان چْھڑوانے کیلئے قتل کا منصوبہ بنایا اور موقع پاتے ہی اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے