اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہائوس سے رات گئے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پی ٹی آئی رہنما پر جلائو گھیرائو اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی آزادی تک آپ اپنی جستجو میں گامزن رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے