پشاور (مانند نیوز)پیمان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کمونیٹز میں من کے قیام میں خواتین کے کردار کردار پر پشاور میں صوبائی کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ پیمان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت قدیم نے کنونشن کے اغراض مقاصد بیان کئے اور کنونشن میں سماجی ہم آہنگی اور ملک میں امن کے قیام میں خواتین کےکردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، اس حوالے سے مواقع اور چیلنجوں سمیت امن کے قیام میں خواتین کے کردار کے بہترین تجربات بیان کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیمان نے وویمن پیس اور سیکورٹی ایجنڈے کو مقامی ثقافت کے سیاق وسباق کے مطابق بنا دیا ہے جس کے پاکستان میں پالیسی سازی پر مثبت اثرات پڑیں گے جو عالمی امور میں ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمان ٹرسٹ آئو امن سے جئے پروگرام کے تحت خواتین سماجی ومعاشی طور با اختیار بنا رہا ہے تاکہ وہ سماجی ہم آہنگی کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکےپروگرام کے تحت ہزاروں خواتین قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال کیا گیا ہے جو اب معاشرے میں برداشت، مذہبی ہم آہنگی اور مختلف کمیونٹیز کو قریب لانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ امن اور سیکورٹی میں خواتین کی آواز ہونی چاہئے تاکہ وہ فیصلہ سازی میں کردار ادا کرسکے۔ ایک کاروباری خاتون زارا نے اپنے تجربات بیان کئے ۔ بشریٰ حیدر نے کہا کہ ماں اور استاد کی حیثیت سے خواتین نئی نسل کو اقدار منتقل کرتی ہیں خواتین امن کے قیام اور تشدد کے خاتمے میں نمایاں حیثیت اور کردار کی حامل ہیں۔ شاہین نے کہا کہ خواتین ثقافت کی محافظ ہیں خیبر پختونخوا میں انہوں نے کمیونٹیز کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے خواتین کمیونٹیز کے امن اور تحفظ میں کردار ادا کر رہی ہیں لیکن انہیں وہ مطلوبہ توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مناسب سطح پر خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ کنونشن میں کہا گیا کہ وقت آگیا ہے کہ خواتین کے کردار کو تسلیم کیا جائے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے