پبی (مانند نیوز ) 10 دن قبل نوشہرہ کینٹ میں غریب رکشہ ڈرائیور سے اْس کا ذریعہ معاش (تیز رفتار) چوری کرنے والا 03 رْکنی چور گروہ گرفتار۔نشاندہی پر تیز رفتار کی فروختگی رقم برآمد کی تفصیلات کے مطابق19-05-2023 کو نصراللہ ساکن مردان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ تقوی مسجد کے پاس نماز پڑھنے کیلئے روکا۔تیز رفتار سائیڈ میں کھڑی کرکے مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔واپس آیا تو نامعلوم چور تیز رفتار چوری کرکے لے گئے تھے۔احسان شاہ ڈی ایس پی کینٹ نے نگاہ حسین ایس ایچ اوکینٹ کو غریب رکشہ ڈرائیور کا ذریعہ معاش ڈھونڈ کر واپس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان آصف،عبدالصمد اور باسط ساکنان مردان کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر تیز رفتار کی فروختگی رقم برآمد کر لی گئی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔