سوات (مانند نیوز) تفصیلات کے مطابق: نو تعینات ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے موجودہ ملکی/علاقائی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تھانہ مٹہ کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران SDPO سرکل مٹہ حبیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔جہاں انہوں نے تھانہ مٹہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات اور ان لائن ریکارڈ بھی چیک کیا، انہوں مجرم اشتہاریوں کی ہسٹری شیٹ چیک کر کے جن کے متعلق SHOمٹہ سیف اللہ خان کو ان کے گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے اور بزریعہ سورس ان کے مقام کا تعین کر نے کی ہدایات جاری کیے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مشران، وامدایان پولیس اور انٹلجنس اہلکاران سے رابطہ میں رہے تاکہ علاقہ کے صورت حال سے باخبر رہے۔ انہوں نے بلڈنگ صفائی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ، ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات اور سرکاری اسلحہ بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور بزرگوں و خواتین کی بروقت دادرسی کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حفاظتی انتظامات پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے