صوابی (مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر سید محمد علی شاہ نے کہا ھےکہ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ھے اور ائندہ حکومت پیپلز پارٹی ھی بنایئگی۔ کاغذی جماعتوں کا حشر عوام دیکھ رھے ھیں پی ٹی آئی کے کارکن قابل فخر ھیں مگر انکی لیڈرشپ ھر نئے روز تھوک کے حساب سے معافیاں مانگ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پیپلز پارٹی کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا ،جس میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سابق رہنماء کامران خان نے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے سابق صوبائی صدر ھمایون خان ، ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آ فریدی، سابق ایم این اے عثمان خان ترکئ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوھر انقلابی ، ضلعی صدر علی خان ، محمد نعیم خان ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاوید اقبال انقلابی ، بلنداقبال خان ترکئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق خان اور دیگر رھنماوں نے بھی خطاب کیا ۔ محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن دیگر جماعتوں کی طرح گالم گلوج کی سیاست سے گریز کریں اور اخلاقیات کے دائرے میں رھ کر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو اپنے سینوں سے لگائیں ۔ ھم پیپلز پارٹی کے ھر کارکن کو عزت دینگے اور ان کے مسائل حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں ایک بڑا ورکر کنونشن بھی منعقد کرینگے جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ھم نے اس ملک کو آئین دیا ھے اور آئین پر عمل درآمد بھی جانتے ہیں کسی بھی ماروائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔